24 جولائی ، 2024
کراچی میں شاہراہ فیصل پر ناتھا خان پل پر سڑک کا کچھ حصہ دھنس گیا، ٹریفک پولیس نے ناتھاخان پل سے ائیرپورٹ جانے والے شہریوں کو احتیاط کا مشورہ دیدیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق شاہراہ فیصل پر ناتھا خان برج کی اترائی پر سیکنڈ ٹریک پر 4 سے 5 فٹ روڈ دھنس گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ شہریوں کو نقصان سے بچانے اور ڈرائیوروں کی رہنمائی کیلئے سڑک کے متاثرہ حصے پر رکاوٹیں لگا کر اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق شہری شاہراہ فیصل کے پہلے اور آخری ٹریک پر سفر کرسکتے ہیں، متاثرہ سیکنڈ ٹریک کی مرمت کے بعد رکاوٹیں ہٹا کر ٹریفک کیلئے کھولا جائیگا۔