Time 24 جولائی ، 2024
دنیا

غزہ میں صفائی کی ابتر صورتحال، ڈبلیو ایچ او نے پولیو کے خطرے کی گھنٹی بجا دی

غزہ میں صفائی کی ابتر صورتحال، ڈبلیو ایچ او نے  پولیو  کے خطرے کی گھنٹی بجا دی
اسرائیلی فوج کا غزہ کے علاقے خان یونس میں آپریشن جاری ہے جس دوران 89 فلسطینی شہید اور لاکھوں بے گھر فلسطینی دوبارہ دربدر ہوگئے/ فوٹو انٹرنیٹ

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)  نے غزہ اور اطراف کے علاقوں میں پولیو وائرس پھیلنے کے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  غزہ میں صفائی کی ابتر صورتحال  ہے جس کے باعث عالمی ادارہ صحت نے غزہ اور اطراف کے علاقوں میں پولیو وائرس پھیلنے کے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج  کا غزہ کے علاقے خان یونس میں آپریشن جاری ہے جس دوران  89 فلسطینی شہید اور لاکھوں بے گھر فلسطینی دوبارہ دربدر ہوگئے۔

ادھر رفح میں فلسطینی مزاحمتی گروپ کے اسرائیلی ٹینکوں پر راکٹ حملے کے دوران  متعدد ٹینک تباہ ہوگئے۔

مزیدبرآں مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل نے ڈرون حملہ کیا جس دوران  فلسطینی مزاحمتی گروپ کے کمانڈروں سمیت 7 فلسطینی شہید ہوگئے۔

مزید خبریں :