Time 24 جولائی ، 2024
دلچسپ و عجیب

دنیا کی مختصر ترین شادی، دلہن نے تین منٹ بعد ہی طلاق لے لی

 
دنیا کی مختصر ترین شادی، دلہن نے تین منٹ بعد ہی طلاق لے لی
شادی کے بعد کورٹ سے نکلتے وقت دلہن کا پیر پھسل گیا تھا جس پر دلہا نے دلہن کی مدد کرنے کے بجائے اس کا مذاق اڑایا: میڈیا رپورٹس/ فائل فوٹو

کویت سے تعلق رکھنے والی دلہن نے اپنے شوہر سے شادی کے صرف 3 منٹ بعد ہی طلاق مانگ لی۔

سوشل میڈیا سمیت مختلف غیر ملکی  ویب سائٹس پر  ان دنوں  2019 میں  پیش آنے والا واقعہ زیر بحث ہے جس سے متعلق  بتایا جارہا ہے کہ دلہن نے شادی کے 3 منٹ بعد اپنی تذلیل پر دلہا سے طلاق مانگ لی جس پر  اس شادی کو  دنیا کی سب سے مختصراً شادی  کہا جارہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے بعد کورٹ سے نکلتے وقت دلہن کا پیر پھسل گیا تھا جس پر دلہا نے دلہن کی مدد کرنے کے بجائے اس کا مذاق اڑایا اور نئی نویلی دلہن کو بیوقوف کہہ ڈالا جس پر دلہن طیش میں آگئی۔

اس واقعے کے فوری بعد دلہن نے کورٹ واپس جاکر شادی کروانے والے جج کے سامنے شوہر سے طلاق مانگ لی اور عدالت نے نئے جوڑے کی شادی منسوخ کردی۔

دلہن کے اس فیصلے کے حوالے سے  سوشل میڈیا صارفین کی  رائے تقسیم نظر آتی ہے  اور صارفین کی جانب سے اس فیصلے کو  کہیں سراہا جارہا  ہے تو  کہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مزید خبریں :