Time 24 جولائی ، 2024
دنیا

بھارت کا وہ گاؤں جہاں کے لوگ کملا ہیرس کو امریکی صدر دیکھنا چاہتے ہیں

بھارت کا وہ گاؤں جہاں کے لوگ کملا ہیرس کو امریکی صدر دیکھنا چاہتے ہیں
چنائی سے تقریباً 300 کلومیٹر دور واقع تلاسین دھراپرم گاؤں میں امریکی نائب صدر کملا ہیرس کا ننھیال ہے: فوٹو: غیر ملکی میڈیا

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ایک گاؤں میں  مقامی افراد کی جانب سے امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے بینرز  آویزاں کیے گئے ہیں۔ 

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنائی سے تقریباً 300 کلومیٹر دور واقع  تلاسین دھراپرم گاؤں میں امریکی نائب صدر کملا ہیرس کا ننھیال ہے جہاں اب کملا ہیرس کے صدارتی امیدوار نامزد ہونے کے بعد ان کی حمایت میں ایک بہت بڑا بینر آویزاں کیا گیا ہے اور گاؤں میں اس طرح کے دیگر بینرز  بھی آویزاں کیےگئے ہیں۔ 

خیال رہے کہ امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی والدہ بھارتی نژاد ہیں اور  وہ بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنائی میں پیدا ہوئی تھیں جب کہ ان کے والد کا تعلق جمیکا سے تھا جہاں سے پھر وہ امریکا منتقل ہوئے تھے۔ 

واضح رہےکہ صدر بائیڈن صدارتی دوڑ سے دستبردار ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنی جگہ کملا ہیرس کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے کی توثیق کی ہے۔

مزید خبریں :