Time 24 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

طلاق کے بعد پانڈیا کا نتاشا کی پوسٹ پر کمنٹ وائرل

طلاق کے بعد پانڈیا کا نتاشا کی پوسٹ پر کمنٹ وائرل
نتاشا نے بیٹے آگستیا کے ساتھ ایک تھیم پارک کی سیر کرتے ہوئے تصاویر شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کا سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکوویچ سے علیحدگی کے بعد ان کی سوشل میڈیا پوسٹ پر کیا گیا کمنٹ وائرل ہوگیا۔

گزشتہ ہفتے ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوویچ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

علیحدگی کے اعلان سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے رپورٹ کیا گیا تھا کہ نتاشا اسٹینکوویچ  اپنے بیٹے آگستیا کے ہمراہ آبائی ملک سربیا چلی گئی ہیں۔

نتاشا اسٹینکوویچ نے ہاردک پانڈیا سے علیحدگی کے بعد پہلی انسٹاگرام پوسٹ کی جس میں انہوں نے بیٹے آگستیا کے ساتھ ایک تھیم پارک کی سیر کرتے ہوئے تصاویر شیئر کیں۔

ان تصاویر  پر ہاردک پانڈیا کی جانب سے کمنٹ میں دل کا ایموجی پوسٹ کیا گیا، ایک دوسرے کمنٹ میں ہاردک نے اوکے سمیت مزید ایموجیز کا استعمال کیا۔

طلاق کے بعد پانڈیا کا نتاشا کی پوسٹ پر کمنٹ وائرل
اسکرین گریب

بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک کی جانب سے یہ  مثبت کمنٹ ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب علیحدگی کے اعلان کے بعد سے نتاشا کو  آن لائن منفی تبصروں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوویچ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ان دونوں کا کہنا تھا کہ چار سال ساتھ رہنے کے بعد ان دونوں نے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیان میں ہاردک اور نتاشا نے مزید کہا کہ ان دونوں نے مل کر اپنے رشتے کو نبھانے کی پوری کوشش کی اور یہ کہ انہیں یقین ہے کہ علیحدگی کا فیصلہ ان دونوں کے بہترین مفاد میں ہے۔

اپنے بیان میں دونوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اس مشکل اور نازک وقت میں ان کی پرائیویسی کا خیال رکھیں۔


مزید خبریں :