Time 25 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

شادی کیلئے امیتابھ نے کون سی شرط رکھی تھی؟ جیا بچن کا انکشاف

شادی کیلئے امیتابھ نے کون سی شرط رکھی تھی؟ جیا بچن کا انکشاف
شادی کے بعد میں کام کرسکتی تھی لیکن روزانہ کام کرنے کی اجازت نہیں تھی: اداکارہ کی پوڈکاسٹ میں گفتگو/ فائل فوٹو

بالی وڈ اداکارہ جیا بچن نے شادی کے لیے امیتابھ کی جانب سے شرط رکھنے کا انکشاف کیا ہے۔

سینئر اداکارہ جیا بچن نے اپنی نواسی  کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے امیتابھ بچن سے شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب ہم نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تو امیتابھ نے مجھے کہا کہ وہ ایسی بیوی نہیں چاہتے جو گھر سے باہر 5 سے 9 گھنٹے کام کرے بلکہ وہ چاہتے تھے کہ ان کی بیوی گھر میں رہے اور فیملی کو زیادہ وقت دے۔

جیا بچن نے کہا کہ میں کام کرسکتی تھی لیکن روزانہ کام کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے اکتوبر میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور شادی سے پہلے ہم اپنی فلم 'زنجیر' کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے اکٹھے چھٹیاں گزارنے والے تھے تاہم امیتابھ کے والدین نے اس کی اجازت نہیں دی جس کے بعد ہم نے اکتوبر کے بجائے جون میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور اس طرح ہم نے ساتھ چھٹیاں گزاریں۔

واضح رہے کہ بالی وڈ کی کامیاب جوڑی کی شادی کو 51 سال مکمل ہوگئے ہیں، ان کے دو بچے ابھیشیک اور شویتا بچن ہیں۔

مزید خبریں :