,
Time 25 جولائی ، 2024
جرائم

سندھ ہائیکورٹ: سافٹ ڈرنک کمپنی مالک کے مبینہ اغوا پر متعقلہ محکموں کو نوٹس جاری

سندھ ہائیکورٹ: سافٹ ڈرنک کمپنی مالک کے مبینہ اغوا پر متعقلہ محکموں کو نوٹس جاری
فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ میں مقامی سافٹ ڈرنک کمپنی کے مالک ذوالفقار احمد کے مبینہ اغوا پر پٹیشن دائرکردی گئی۔

ذوالفقار احمد کے مبینہ اغوا یا لاپتا ہونے سے متعلق پٹیشن ان کی اہلیہ نےدائرکی، پٹیشن میں کہا گیا کہ ذوالفقار احمد کو منگل کے روز ماڑی پور روڈ پر لیاری ایکسپریس وے کے قریب مبینہ طور پر اغوا کیا گیا۔

درخواست گزار عنبر ذوالفقار کے مطابق ذوالفقار احمد کا تاحال کچھ پتا نہیں چل سکا۔

سندھ ہائیکورٹ نےدرخواست کی سماعت کرتے ہوئے وفاقی وزارت داخلہ، محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 30 جولائی کو جواب طلب کرلیا۔

پولیس کے مطابق  ذوالفقار احمد سے متعلق تھانے میں درخواست پراچہ ٹیکسٹائل مل کے منیجر نے دی جس میں کہا گیا کہ  نامعلوم افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اور ذوالفقار احمد کو بازیاب  کرایا جائے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق واقعے سے متعلق درخواست وصول کرلی گئی ہے، اہل خانہ نے ابھی ایف آئی آر درج نہیں کرائی، اگر اہل خانہ چاہیں گے تو مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق تحقیقات کررہے ہیں، فوری طورپر کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہوسکی۔

مزید خبریں :