Time 26 جولائی ، 2024
کھیل

کے ٹو بیس کیمپ پر مہم جوئی میں جان گنوانے والے کوہ پیماؤں کی یادگار بنادی گئی

کے ٹو بیس کیمپ پر مہم جوئی میں جان گنوانے والے کوہ پیماؤں کی یادگار بنادی گئی
فوٹو: فائل

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران ہلاک ہو جانے والے کوہ پیماؤں کی یاد میں بیس کیمپ کے قریب ایک چٹان کا نام گلکی میموریل رکھ دیا گیا ہے۔

گلکی میموریل پر مہم جوئی کے دوران جان کی بازی ہار جانے والے 100 کوہ پیماؤں کے نام کی تختیاں اور ان کے زیر استعمال اشیاء رکھی گئی ہیں۔

کے ٹو بیس کیمپ پر مہم جوئی میں جان گنوانے والے کوہ پیماؤں کی یادگار بنادی گئی
فوٹو: فائل

گلکی میموریل کا نام 1953 میں کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی کوہ پیما اور ماہر ارضیات آرتھر گلکی کے نام پر رکھا گیا ہے۔

گلکی میموریل پر دنیا بھر سے مہم جوئی کے دوران ہلاک ہونے والے کوہ پیماؤں کے چاہنے والے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یہاں آتے ہیں۔

کے ٹو بیس کیمپ پر مہم جوئی میں جان گنوانے والے کوہ پیماؤں کی یادگار بنادی گئی
فوٹو: فائل

کوہ پیماؤں کے مطابق کے ٹو پر حادثاتی اموات کی شرح دیگر پہاڑوں کی نسبت زیادہ ہے اور مؤثر ہیلی ریسکیو سسٹم ڈویلپ کرکے ان اموات کی شرح میں نمایاں کمی لائی جاسکتی ہے۔

تیز ہوا میں گونجتی لوہے کی پلیٹیں یہاں آنے والوں کی توجہ ان 100 سے زائد گمنام ہیروز کے کارناموں کی جانب مبذول کراتی ہیں جو اس پہاڑ کی بلندی کو شکست دینے کی آرزو لیے ہمیشہ کیلئے اس پہاڑ کا حصہ بن گئے۔

مزید خبریں :