26 جولائی ، 2024
فیصل آباد: مدرسے میں معلم کے طالب علم پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔
مذکورہ واقعہ فیصل آباد کے علاقے ٹھیکری والا کے مدرسے میں پیش آیا جہاں معلم نے طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
معلم کی جانب سے طالب علم پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
پولیس کے مطابق طالب علم پر تشدد کے الزام میں استاد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نےتشدد کی شکایت پر بچے کےوالد کو دھمکیاں بھی دیں۔