Time 26 جولائی ، 2024
کاروبار

پاکستان میں تنخواہ دار طبقے کی آمدنی پر ٹیکس بھارت سے 9.4 گنا زائد ہے: پی بی سی

پاکستان میں تنخواہ دار طبقے کی آمدنی پر ٹیکس بھارت سے 9.4 گنا زائد ہے: پی بی سی
ہمارا ٹیکس نظام مساوی نہیں ہے، پاکستانی تنخواہ دار طبقے کو اپنی زائد ادائیگی بہتر مول بھی نہیں مل رہا: پاکستان بزنس کونسل/ فائل فوٹو

کراچی: پاکستان بزنس کونسل نے پاکستان اور بھارت کے تنخواہ دار طبقے کے انکم ٹیکس کا موازنہ کیا ہے۔

پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پاکستان میں تنخواہ دار طبقے کی آمدنی پر ٹیکس بھارت سے 9.4 گنا زائد ہے، پاکستان کی لاکھ روپے تنخواہ بھارتی روپوں میں 30030 ہزار روپے بنتی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ایک لاکھ روپے کمانے والے پر سالانہ ٹیکس30 ہزار  جب کہ بھارت میں 3018 پاکستانی روپے ہے، پاکستان میں ماہانہ ڈیڑھ لاکھ کمانے والے  پر سالانہ ٹیکس ایک لاکھ 20ہزار ہے اور بھارت میں ماہانہ ڈیڑھ لاکھ کمانے والے پر سالانہ  ٹیکس  12ہزار27 پاکستانی روپے ہے۔

پاکستان بزنس کونسل کا کہنا ہےکہ ہمارا ٹیکس نظام مساوی نہیں ہے، پاکستانی تنخواہ دار طبقے کو اپنی زائد ادائیگی سے  بہتر مول بھی نہیں مل رہا۔