Time 26 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

'میرا اصل نام ریشم نہیں' اداکارہ کا دہائیوں بعد انکشاف، نام تبدیلی کی وجہ بھی بتادی

میرا اصل نام ریشم نہیں اداکارہ کا دہائیوں بعد انکشاف، نام تبدیلی کی وجہ بھی بتادی
نجی ٹی وی چینل کے شو میں ریشم نے اپنے کیرئیر سمیت ذاتی زندگی اور سماجی کاموں کے حوالے سے بات چیت کی__فوٹو: اسکرین گریب

ماضی کی معروف فلم اسٹار ریشم نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ ان کا اصل نام ریشم نہیں بلکہ کچھ اور ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے شو میں ریشم نے اپنے کیرئیر سمیت ذاتی زندگی اور سماجی کاموں کے حوالے سے بات چیت کی۔

ریشم نے بتایا کہ ان کا تعلق پنجاب کے شہر فیصل آباد سے ہے، شوبز کیرئیر شروع ہونے سے پہلے ہی میرا خاندان لاہور منتقل ہوگیا تھا۔

کیرئیر کی شروعات سے متعلق انہوں نے بتایا کہ سرکاری ٹی وی کے ڈراموں میں مختصر کردار کیا کرتی تھی اور وہیں سے کیرئیر کا آغاز ہوا، بعدازاں مرکزی کردار ملنے لگے۔

اداکارہ نے دوران انٹرویو انکشاف کیا کہ ان کا اصل نام ریشم نہیں بلکہ 'صائمہ' ہے جو انہوں نے اس لیے تبدیل کیا تھا کیونکہ شوبز میں پہلے سے ہی اس نام کی اداکارہ تھیں جو مقبول تھیں لہٰذا انہوں نے اپنا نام بدلنا بہتر سمجھا۔

ریشم نے بتایا کہ جب ان کا پہلا ڈرامہ پی ٹی وی پر نشر ہوا تو اس سے قبل ہی ان کی بڑی بہن نے ان کا نام تبدیل کیا اور بڑے غور و فکر کے بعد انہیں ریشم نام دیا اور پہلےہی ڈرامے میں ان کا نام ریشم لکھا گیا۔

مزید خبریں :