Time 26 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ ہدایتکار فرح خان کی والدہ چل بسیں

بالی وڈ ہدایتکار فرح خان کی والدہ چل بسیں
فرح خان اپنی والدہ کے ساتھ تصویر کھنچواتے ہوئے—فوٹو: فائل

بالی وڈ  کی معروف کوریو گرافر و ہدایت کار فرح خان اور ساجد خان کی والدہ میناکا ایرانی 79 برس کی عمر میں وفات پاگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فرح خان کی والدہ میناکا ایرانی جمعہ کو ممبئی میں انتقال کر گئیں، وہ کچھ عرصے سے بیمار تھیں۔

میناکا چائلڈ اداکار ڈیزی ایرانی اور ہنی ایرانی کی بہن تھیں۔ انہوں نے 1963 کی بالی وڈ  فلم بچپن میں بطور اداکارکام بھی کیا تھا۔ 

بعد ازاں میناکا ایرانی نے فلمساز کامران سے شادی کی تھی۔

میناکا ایرانی نے صرف دو ہفتے قبل ہی اپنی 79ویں سالگرہ منائی تھی۔ اس موقع پر بیٹی فرح خان نے والدہ کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے  انہیں خراج تحسین پیش کیا تھا۔

فرح خان کی والدہ کے انتقال پر بالی وڈ شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :