Time 26 جولائی ، 2024
جرائم

حافظ آباد: دوران ڈکیتی مبینہ زیادتی، متاثرہ خاتون کے سیمپل فارنزک لیب بھجوادیے گئے

حافظ آباد: دوران ڈکیتی مبینہ زیادتی، متاثرہ خاتون کے سیمپل فارنزک لیب بھجوادیے گئے
5 سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے: پولیس— فوٹو:فائل

حافظ آباد میں دوران ڈکیتی شوہر اور بیٹی کے سامنے خاتون سے مبینہ  زیادتی کیس میں پولیس نے متاثرہ خاتون کےسیمپل فارنزک لیب لاہور بھجوادیے۔

پولیس کے مطابق دو دن قبل ڈاکوؤں نے خاتون کو شوہر اور بیٹی کے سامنے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 5  سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس نے بتایاکہ زیر حراست ایک شخص سے 2 پستول برآمد ہوئے اور ملزم ریکارڈ یافتہ ہے جبکہ متاثرہ خاتون کےسیمپل فارنزک لیب لاہور بھجوادیے گئے ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق واقعہ حافظ آباد کی حدود میں نہیں ہوا، ننکانہ صاحب سانگلہ ہل میں ہوا، حافظ آباد پولیس موقع پر فوراً پہنچی اور مقدمے کا اندراج کیا۔

مزید خبریں :