Time 26 جولائی ، 2024
کھیل

4 روزہ میچ: پاکستان شاہینز کیخلاف بنگلادیش اے ٹیم پہلی اننگز میں258 رنز پر آؤٹ

4 روزہ میچ: پاکستان شاہینز کیخلاف بنگلادیش اے ٹیم پہلی اننگز میں258 رنز پر آؤٹ
فوٹو: پی سی بی

بنگلادیش اے ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف دوسرے چار روزہ میچ کی پہلی اننگز میں 258 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں شروع ہونے والے دوسرے چار روزہ میچ میں شاہینز کا ٹاس جیت کربولنگ کا فیصلہ بہتر ثابت ہوا۔

پاکستان شاہینز کے بولرز نے پہلی اننگز میں بنگلادیش اے ٹیم کو 258 رنز پر آؤٹ کر دیا ۔محمود الحسن 68 اور اچ مولا 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

خرم شہزاد نے 3 وکٹیں حاصل کیں ، کاشف علی ، فیصل اکرم اور کامران غلام نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 پہلے دن کے اختتام تک پاکستان شاہینز نے پہلی اننگز میں 2 وکٹ پر 39رنز بنا لیے۔

واضح رہے کہ پاکستان شاہینز نے پہلے 4 روزہ میچ میں بنگلادیش اے کو 148 رنز سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں :