26 جولائی ، 2024
کراچی: سندھ حکومت نے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر عائد پابندی اٹھالی۔
اسلحہ لائسنس کے اجرا پر عائد پابندی اٹھانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنرز یکم اگست سے اسلحہ لائسنس کے اجرا کا عمل شروع کریں گے۔
اس سے قبل سندھ حکومت نے اسلحہ لائسنسز کے اجرا پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔