27 جولائی ، 2024
لاہور کے فیکٹری ایریا میں تیز ڈرائیونگ سے منع کرنے پر بگڑے رئیس زادوں نے ایک جنرل اسٹور پر اپنی گاڑی گھُسا دی، گاڑی کی ٹکر سے تین افراد زخمی ہوگئے۔
کماہاں روڈ پر نجی سوسائٹی کے بگڑے ہوئے 2 رئیس زادے 25 جولائی کو گاڑی پر اسکیٹنگ کر رہے تھے کہ دکاندار نے انہیں منع کیا۔
اس رنجش میں انہوں نے سہ پہر تین بجے کے قریب گاڑی سیدھی اسی تیز رفتاری سے روکے والے شخص کی دکان میں گھسا دی۔
اس پہلے بگڑے رئیس زادوں نے ایک رکشے کو بھی ٹکر ماری جس سے رکشہ ڈرائیور اور راہگیر سمیت 3 افراد زخمی ہوئے جبکہ گاڑی دکان میں گھسی تو مالک نے بہ مشکل سے جان بچائی۔
دکاندار کا کہنا تھا کہ رئیس زادوں نے اسے 10 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔