Time 27 جولائی ، 2024
جرائم

کراچی: بھائی نے تیسری شادی کی خواہش پر اپنی بہن اور 8 بچوں کی ماں کو قتل کردیا

کراچی: بھائی نے تیسری شادی کی خواہش پر اپنی بہن اور 8 بچوں کی ماں کو قتل کردیا
مقتولہ کے دو شوہر انتقال کرچکے ہیں اور اب تیسری شادی کرناچاہ رہی تھی، مقتولہ کی عمر 42سال ہے اور خاتون کے 8 بچے بھی ہیں: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی: بھائی نے تیسری شادی کی خواہشمند بہن کو  فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ کراچی کے علاقے بہادرآباد میں پیش آیا جہاں ملزم نے تیسری شادی کی خواہش پر بہن پر فائرنگ کردی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مقتولہ کے دو شوہر انتقال کرچکے ہیں اور اب تیسری شادی کرناچاہ رہی تھی، تیسری شادی کی بات پربہن بھائیوں میں جھگڑا بڑھ گیا اور بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی عمر 42سال ہے اور خاتون کے 8 بچے بھی ہیں۔

مزید خبریں :