27 جولائی ، 2024
خیبرپختونخوا کی فوڈ سیفٹی اور ہلال فوڈ اتھارٹی نے صوبے میں دودھ کے 93 فیصد نمونوں کو غیرتسلی بخش قرار دے دیا۔
خیبرپختونخوا کی فوڈ سیفٹی اور ہلال فوڈ اتھارٹی نے دودھ کا معیار چیک کرنے کیلئے خصوصی مہم چلائی اور یہ مِلک سیمپلنگ مہم 27 جون سے7 جولائی تک چلائی گئی۔
اتھارٹی کے مطابق صوبے بھر سے 3 لاکھ 23 ہزار لیٹرز دودھ سے 583 نمونے لے کر تجزیہ کیا گیا۔
اتھارٹی نے بتایاکہ صوبے بھر میں دودھ کے 93 فیصد نمونے غیرتسلی بخش قرار پائے گئے۔
اتھارٹی کے مطابق تجزیاتی رپورٹ میں دودھ کے 541 نمونے غیرمعیاری اور مضرصحت پائے گئے۔