Time 27 جولائی ، 2024
پاکستان

190 ملین پاؤنڈ کیس، عدالت نے عمران خان کے وکلا کو گواہوں پر جرح کا آخری موقع دے دیا

190 ملین پاؤنڈ کیس، عدالت نے عمران خان کے وکلا کو گواہوں پر جرح کا آخری موقع دے دیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا کو آخری موقع دیا جاتا ہے، ان کے وکلا 30 جولائی کو جرح مکمل کریں: احتساب عدالت کا تحریری حکم جاری— فوٹو:فائل

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں وکلا صفائی کو استغاثہ کے دو گواہوں پر جرح مکمل کرنے کیلئے آخری موقع دے دیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی گزشتہ روز 26 جولائی کو ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 26 جولائی کو 10:40 پر کیس کال ہوا نیب کے گواہ موجود تھے لیکن بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی نہیں تھا، کیس 11:00 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ 

تحریری حکم کے متن کے مطابق سوا گیارہ بجے کیس دوبارہ کال ہوا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو لایا گیا، خالد یوسف ایڈووکیٹ نے پیش ہو کر کہا کہ سینیئر وکلا راستے میں ہیں۔

عدالت نے حکم دیاکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا کو آخری موقع دیا جاتا ہے، ان  کے وکلا 30 جولائی کو جرح مکمل کریں، استغاثہ کے گواہ عمیر احمد اور میاں عمر ندیم اپنے بیان ریکارڈ کرانے کے پابند ہیں۔

مزید خبریں :