Time 28 جولائی ، 2024
کاروبار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
 عالمی سطح پر خام تیل سستا ہونے کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان ہے: ذرائع۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: یکم اگست سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ 

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت 3 روپے فی لیٹر تک کم ہونے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک کمی ہوسکتی ہے۔  اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے11 پیسے فی لٹر تک کمی متوقع ہے۔ 

وزارت پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا بتانا ہے کہ عالمی سطح پر خام تیل سستا ہونے کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری اوگرا حکومت کو بھجوائے گی، وزیر خزانہ وزیر اعظم کی ہدایات پر 31 جولائی کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے دو مرتبہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا تھا۔ 

مزید خبریں :