Geo News
Geo News

Time 28 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ صنم جنگ کے ہاں بیٹی کی ولادت

اداکارہ صنم جنگ کے ہاں بیٹی کی ولادت
صنم جنگ کی پوسٹ پر اداکار علی سفینہ سمیت دیگر کی جانب سے مبارکباد پیش کی جارہی ہے__فوٹو: انسٹاگرام/صنم جنگ

معروف پاکستانی اداکارہ صنم جنگ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے بیٹی کی پیدائش کی خبر انسٹاگرام پر اتوار کی صبح دی گئی، صنم نے ننھی پری کے پاؤں کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش رواں ماہ کی 22 تاریخ کو ہوئی۔

صنم جنگ نے تصویر کے کیپشن میں بتایا کہ ان کی نوزائیدہ بیٹی کا نام اس کی بڑی بہن یعنی اداکارہ کی بڑی بیٹی الایا نے 'علائزہ' رکھا ہے۔

اداکارہ کی بیٹی کی پیدائش امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ہوئی جہاں وہ اپنے شوہر کے ساتھ قیام پذیر ہیں، کیپشن میں انہوں نے مداحوں سے ان کی فیملی کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی۔

صنم جنگ کی پوسٹ پر اداکار علی سفینہ سمیت دیگر کی جانب سے مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ صنم جنگ نے 2016 میں اپنے دیرینہ دوست قسام جعفری سے شادی کی تھی، قسام  پیشے کے اعتبار سے پائلٹ ہیں اور دونوں کی ایک بیٹی الایا جعفری بھی ہے۔