28 جولائی ، 2024
لاہور پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر ایک درجن سے زائد خواتین سمیت 29 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق چوہنگ میں ڈانس پارٹی کی اطلاع پر چھاپہ مار کر 15 خواتین سمیت 29 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس پی صدر پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ادھر سرگودھا کے علاقے چھوٹا ساہیوال سے بھی پولیس نے منشیات برآمد کر کے خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔