Time 28 جولائی ، 2024
جرائم

پی آئی اے کی ائیرہوسٹس جرابوں میں ایک لاکھ 30 ہزار ریال اسمگل کرتے گرفتار

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز ( پی آئی اے)کی خاتون فضائی میزبان کو غیر ملکی کرنسی اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

کسٹم حکام کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر کارروائی کی گئی اور خاتون فضائی میزبان کو گرفتار کیا گیا۔

حکام نے بتایاکہ خاتون فضائی میزبان ایک لاکھ 30 ہزار ریال جرابوں میں رکھ کرجدہ کی فلائٹ سے جا رہی تھی۔

کسٹم حکام کے مطابق فضائی میزبان کو آف لوڈ کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :