28 جولائی ، 2024
کراچی سے لاپتا ہونے والے معروف صنعتکار ذوالفقار احمد لاہور میں اپنے گھر پہنچ گئے۔
جیونیوز سے گفتگو میں وکیل میاں علی اشفاق کا کہنا تھاکہ ذوالفقار احمد جلد ہی اپنی فیملی کے پاس ہوں گے، ان کی اہل خانہ سے بات ہوگئی ہے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جنوبی کراچی اسد رضا نے بھی ذوالفقاراحمدکے اہل خانہ سے رابطے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ فیملی سے بات ہوئی ہے، انہوں نے ذوالفقار احمد سے رابطےکی تصدیق کی ہے۔
تاہم اب صنعتکار ذوالفقار احمد لاہور میں اپنے گھر پہنچ گئے۔
خیال رہے کہ ذوالفقار احمد کو 23 جولائی کو ماڑی پور روڈ سے نامعلوم افراد زبردستی لے گئے تھے، ان کے اغوا کا مقدمہ 26 جولائی کو کلری تھانے میں درج کیا گیا تھا۔