28 جولائی ، 2024
پیرس اولمپکس میں پاکستان کے شوٹرز کل ایک بار پھر ایکشن میں ہوں گے، گلفام جوزف اور کشمالہ طلعت 10 میٹر مکسڈ ٹیم مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف انفرادی مقابلوں میں نمایاں پرفارمنس نہیں دے سکے تھے تاہم اب دونوں مل کر مکسڈ ٹیم میں پاکستان کو میڈل دلانے کی کوشش کریں گے۔
10 میٹر ائیر پسٹل مکسڈ ٹیم کے مقابلے کل دن سوا بارہ بجے شروع ہوں گے۔ دونوں کھلاڑی دس، دس راؤنڈز کی تین سیریز میں نشانے لگائیں گے۔
مکسڈ ٹیم کی پوزیشن دونوں کھلاڑیوں کے مشترکہ پوائنٹس کی بنیاد پر ہوگی۔ پہلے راؤنڈ میں ابتدائی چار پوزیشن کی ٹیمیں اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کریں گی، پہلے اور دوسرے نمبر کی ٹیم میں گولڈ میڈل کیلئے مقابلہ ہوگا۔
تیسرے اور چوتھے نمبر کی ٹیم میں برانز میڈل کیلئے کشمکش ہوگی۔ میڈل کے میچز 30 جولائی کو ہوں گے۔ 10 میٹر ائیر پسٹل مکسڈ ڈبلز میں مجموعی طور پر 17 ٹیمیں شریک ہوں گے۔ بھارت، چین، کوریا، ترکی اور جرمنی سے دو ، دو پیئرز کی ٹیم مکسڈ ڈبلز میں حصہ لیں گی۔