Time 29 جولائی ، 2024
پاکستان

خیبرپختونخوا پولیس مسلسل دہشتگردوں کے نشانے پر، رواں سال اب تک 76 اہلکار شہید

خیبرپختونخوا پولیس مسلسل دہشتگردوں کے نشانے پر، رواں سال اب تک 76 اہلکار شہید
فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا میں پولیس فورس مسلسل دہشتگردوں کے نشانے پر ہے، رواں سال اب تک 76 پولیس اہلکار شہید اور 113 زخمی ہوچکے ہیں۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی خان میں سب سے زیادہ 23 پولیس اہلکار شہید اور 23 اہلکار زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق بنوں میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 12 زخمی ہوئے جبکہ باجوڑ میں 11 اہلکار شہید 32 زخمی ہوئے اسی طرح پشاور میں 11 پولیس اہلکار شہید اور 11 زخمی ہوئے۔

حکومت کے مطابق افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد تھرمل گنز سمیت دیگر جدید اسلحہ دہشتگردوں کے ہاتھ لگا جو پاکستان میں سکیورٹی فورسز کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔

حکومتی نمائندگان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے پولیس کو جدید اسلحہ سے لیس کرنا شروع کر دیا ہے۔

گزشتہ پورے سال میں دہشتگردی واقعات میں 184 پولیس افسران و اہلکار شہید جبکہ 408 زخمی ہوئے تھے، رواں سال اب تک 76 پولیس اہلکار شہید اور 113 زخمی ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :