29 جولائی ، 2024
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے بعد 4 زخمیوں سمیت 5 ڈاکوؤں کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
ڈاکوؤں کو لیاری اور شیرشاہ میں پولیس مقابلوں کے بعد گرفتار کیا گیا جبکہ منگھوپیر اور نیوکراچی میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔
شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب مقابلے کے بعد 2 زخمی ڈاکو سمیت 3 ڈاکووں کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم شاہ رخ، عبدالفیضان اور جنید سے 2 پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق لیاری مرزا آدم خان روڈ اور فقیر درخان روڈ پر مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں بلال اور اسماعیل کو زخمی حالت میں اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا۔
نیو کراچی سیکٹر فائیو ایف میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 28 سالہ دانش زخمی ہوگیا جبکہ منگھوپیر پختون آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 21 سالہ نوجوان عبد الوہاب زخمی ہو گیا۔