Time 29 جولائی ، 2024
پاکستان

چیف جسٹس کو قتل کی دھمکی دینے پر تحریک لبیک کے نائب امیر ظہیر الحسن شاہ گرفتار

چیف جسٹس کو قتل کی دھمکی دینے پر تحریک لبیک کے نائب امیر ظہیر الحسن شاہ گرفتار
تحریک لبیک کے نائب امیر ظہیرالحسن شاہ اوکاڑہ میں نامعلوم مقام پر چھپے ہوئے تھے: ذرائع/ فائل فوٹو

لاہور: چیف جسٹس پاکستان کو قتل کی دھمکیاں دینے پر تحریک لبیک پاکستان کے نائب امیر کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی کے نائب امیر ظہیرالحسن شاہ کو اوکاڑہ سے گرفتار کیا گیا ہے، ظہیرالحسن شاہ اوکاڑہ میں نامعلوم مقام پر چھپے ہوئے تھے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکی دینے  پر  تحریک لبیک کے نائب امیر  پیر ظہیرالحسن شاہ پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

لاہور پولیس نے مقدمہ ایس ایچ او حماد حسین کی مدعیت میں تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کیا جس میں ٹی ایل پی کے 1500 کارکنان کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے جب کہ مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، مذہبی منافرت، فساد پھیلانے اور عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں اعلیٰ عدلیہ کودھمکی،کار سرکار میں مداخلت اور قانونی فرائض میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ 

پولیس کا کہنا ہےکہ پریس کلب کے باہر احتجاج میں پیر ظہیر الحسن نے اعلیٰ عدلیہ کے خلاف نفرت پھیلائی جس پر  ٹی ایل پی کے نائب امیر سمیت 1500 کارکنوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :