Time 29 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

'کچن کے برتن بجاتا تھا'، احمد جہانزیب کا صرف 8 سال کی عمر میں پہلا البم کیسے ریلیز ہوا؟

پاکستان کے نامور گلوکار احمد جہانزیب نے محض 8 برس کی عمر میں اپنا پہلا البم ریلیز کرنے سے متعلق دلچسپ تفصیلات بتائی ہیں۔

حال ہی میں گلوکار نے جیو نیوز کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنے کیرئیر سے متعلق باتیں بتائیں اور ساتھ ہی اپنے گانوں کے بارے میں بھی کئی باتیں بتائیں۔

احمد جہانزیب کا کہنا تھا کہ بچپن میں کچن کے برتن بہت بجاتا تھا، گانے بھی گاتا تھا، اسکول میں ترانے کے لیے ہمیشہ مجھے آگے کیا جاتا تھا، اس وقت والدین نے دیکھا کہ اس کا رجحان موسیقی کی طرف ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے والدین کی لڑائیاں بھی بہت دیکھیں کیونکہ والدہ میرے والد صاحب سے کہتی تھیں کہ اس کو کیا گوئیہ بنارہے ہو، میرے والد نے مجھے کافی سپورٹ کیا۔

احمد جہانزیب نے بتایا کہ میں کافی بگڑا ہوا بچہ تھا، ابا کہتے تھے یہ کرنا ہے میں کہتا تھا نہیں کرنا، اماں نے کہا پڑھنا ہے میں نے کہا نہیں پڑھنا، میں ہر بات کا اُلٹ ہی کرتا تھا، میں نے بچپن میں والدین سے بہت ماریں کھائی ہیں۔

البم کے حوالے سے گلوکار کا کہنا تھا کہ مجھے 8 برس کی عمر میں والد نے سپورٹ کیا، انہوں نے ہی اسپانسر کیا اور پیسے لگائے جس کی وجہ سے البم ریلیز ہوسکا۔

مزید خبریں :