Time 29 جولائی ، 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کا نیا اور دلچسپ فیچر جو آپ کو ضرور پسند آئے گا

واٹس ایپ کا نیا اور دلچسپ فیچر جو آپ کو ضرور پسند آئے گا
ایک رپورٹ میں اس بارے میں بتایا گیا / فائل فوٹو

واٹس ایپ میں ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو کافی عرصے سے میٹا کی زیرملکیت ایک اور ایپ انسٹاگرام میں موجود ہے۔

wabetainfo کی ایک رپورٹ کے مطابق مقبول میسجنگ ایپ میں پیغامات پر ری ایکشنز فیچر کا استعمال زیادہ آسان بنایا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں یہ نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فیچر سے کسی میسج پر 2 بار کلک کرکے ری ایکشن ایموجی کا استعمال ممکن ہوگا۔

یہ ری ایکشن ایموجی استعمال کرنے کا متبادل طریقہ ہے اور اس طرح کا فیچر انسٹاگرام میں بھی موجود ہے۔

ابھی صارفین کو ری ایکشن ایموجی استعمال کرنے کے لیے میسج کو دبا کر رکھنا پڑتا تھا، جس کے بعد ری ایکشنز کا مینیو نمودار ہوتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس نئے فیچر میں ہارٹ کو ڈیفالٹ ایموجی کے طور پر استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔

اس نئے فیچر سے ری ایکشنز کا استعمال صارفین کے لیے آسان ہو جائے گا اور وقت بچانے میں بھی مدد ملے گی۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں موجود ہے تو تمام صارفین کے لیے اسے متعارف کرانے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

مزید خبریں :