29 جولائی ، 2024
اسلام آباد میں جون 2022 میں گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق شکیل تنولی کیس میں اہم پیشرفت ہوگئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شکیل تنولی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمہ شانزے ملک کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال نے پولیس کی استدعا پر وارنٹ جاری کیے۔ خیال رہے کہ ملزمہ شانزے ملک کے خلاف تھانہ کھنہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مقدمہ تیز رفتار گاڑی چلانے اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔