Time 29 جولائی ، 2024
پاکستان

مستونگ: بلوچ یکجہتی کمیٹی کا قومی شاہراہ پر دھرنا تیسرے روز بھی جاری

مستونگ: بلوچ یکجہتی کمیٹی کا قومی شاہراہ پر دھرنا تیسرے روز بھی جاری
گوادر میں مکران کوسٹل ہائی وے ایم ایٹ سمیت تمام راستے بند ہیں، تربت، گوادر سمیت مکران کی رابطہ سڑکیں بند ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے— فوٹو: سوشل میڈیا

مستونگ میں گوادر جلسے میں شرکت سے روکے جانے پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کا قومی شاہراہ پر دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے جبکہ گوادر سمیت مختلف مقامات پر دھرنوں کے باعث قومی شاہراہ بند ہے۔ 

قومی شاہراہ بند ہونے سے کراچی، خضدار، حب، قلات،سوراب، تربت، پنجگور اور گوادر جانے والی ٹریفک متاثر ہے۔ 

گوادر میں مکران کوسٹل ہائی وے ایم ایٹ سمیت تمام راستے بند ہیں، تربت، گوادر سمیت مکران کی رابطہ سڑکیں بند ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے اور مختلف مقامات پر مال بردار اور مسافر گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔

نوشکی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر دوسرے دن بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے قائدین سے مذاکرات کیلئے وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو گوادر پہنچ گئے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے مطالبات میں کہا ہے کہ لاپتا افراد کو بازیاب کرایا جائے، وسائل پرقبضے کا خاتمہ کیا جائے اور بلوچستان کے تمام وسائل مقامی لوگوں کی خوشحالی پر خرچ کیےجائیں۔

مزید خبریں :