Time 29 جولائی ، 2024
جرائم

بینک سے 81 لاکھ نکلوا کر آنیوالا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا منیجر ڈکیتی مزاحمت پر قتل

بینک سے 81 لاکھ نکلوا کر آنیوالا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا منیجر ڈکیتی مزاحمت پر قتل
فوٹو: فائل

سیالکوٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے منیجر کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق منیجر ارتضیٰ حیدر بینک سے 81 لاکھ روپے نکلوا کر آرہا تھا کہ ملزمان نے اس کا تعاقب کرکے پہلے لوٹا اور پھر مزاحمت پر فائرنگ کر دی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا منیجر ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :