30 جولائی ، 2024
سیالکوٹ: دولت کی ہوس میں ماموں زاد بھائی نے اپنے ہی کزن کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق بینک منیجر ارتضیٰ حیدر بینک سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 81 لاکھ روپے کی رقم نکلوا کر آرہا تھا کہ موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھے ماموں زاد بھائی ملزم وصی شاہ نے رقم چھین لی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ رقم چھیننے پر منیجر نے مزاحمت کی تو ملزم نے ارتضیٰ پر فائرنگ کردی جس سے ارتضیٰ موقع پر دم توڑ گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق قتل کے واقعے کے 5 گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔