Time 30 جولائی ، 2024
کھیل

بھارت سے ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت پاکستان کو منتقل، محسن نقوی صدر ہونگے

بھارت سے ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت پاکستان کو منتقل، محسن نقوی صدر ہونگے
ایشین کرکٹ کونسل کا صدر روٹیشن پالیسی پر بنتا ہے، اس وقت ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ ہیں —فوٹو: فائل

ایشین کرکٹ کونسل کی آئندہ دو سالہ مدت کے لیے پاکستان صدارت سنبھالے گا، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اے سی سی کے نئے صدر ہوں گے۔

ایشین کرکٹ کونسل کا صدر روٹیشن پالیسی پر بنتا ہے، اس وقت ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ ہیں جنہیں رواں برس جنوری میں ایک سال کی توسیع ملی تھی۔

آئندہ دو سالہ مدت کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر ہوں گے۔

جے شاہ مدت پوری ہونے پر اے سی سی کی صدارت سے الگ جائیں گے۔

اے سی سی کے گزشتہ اجلاس میں آئندہ مدت کی صدارت کے معاملے پر بات ہوئی تھی، اے سی سی کے اکتوبر نومبر میں ہونے والے اجلاس میں باقاعدہ صدارت کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید خبریں :