30 جولائی ، 2024
امریکا کے ساحل پر ڈریگن فلائی کی یلغار نے شہریوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے ساحل پر گرمی کے ستائے شہری موجود تھے جب کہ اس دوران شہریوں کی بڑی تعداد بھی پکنک پر آئی ہوئی تھی کہ ڈریگن فلائی نے حملہ کردیا۔
ڈریگن فلائی نے حملے سے ناصرف لوگوں کی پکنک خراب کردی بلکہ انہیں خوف میں بھی مبتلا کردیا۔
اس حوالے سے ویڈیوز سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہورہی ہیں جس میں ڈریگن فلائی کی بھنبھناہٹ کے ساتھ ساتھ لوگوں کی چیخ و پکار کو بھی سنا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ ڈریگن فلائی نے بہت سے لوگوں کو ساحل چھوڑنے پر مجبور بھی کردیا۔