Time 30 جولائی ، 2024
جرائم

کراچی: ڈیفنس میں نوجوان پر نجی سکیورٹی گارڈز کا تشدد، ویڈیو منظر عام پر آگئی

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں جم سے باہر آنے والے نوجوان کو نجی سکیورٹی گارڈز نے تشدد کا نشانہ  بنایا۔ 

سکیورٹی گارڈ کے تشدد کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے نوجوان کو ایک سکیورٹی گارڈ نے پیچھے سے لات ماری اور بعد میں کئی گارڈز نے مل کر نوجوان کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق حملے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کرلیا گیا ہے جس میں جان سے مارنے کی کوشش اور تشدد کرنے کی دفعات شامل ہیں۔

مدعی مقدمہ کے مطابق یہ حملہ پیپلزپارٹی کے رہنما اعجاز جکھرانی کے بیٹے حارث جکھرانی نے کرایا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :