Time 30 جولائی ، 2024
پاکستان

گوادر دھرنے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں زائرین بارڈر پر پھنس گئے

گوادر دھرنے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں زائرین بارڈر پر پھنس گئے
بارڈر پر پھنسے زائرین کو کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت ہے اور خواتین اور بچوں کو مشکلات کاسامناہے: ڈپٹی کمشنر۔ فوٹو فائل

گوادر میں دھرنے اور ہڑتال کے باعث خواتین اور بچوں سمیت زائرین کی بڑی تعداد پاک ایران بارڈر پر پھنس گئی۔

گوادر اور مستونگ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنے کے باعث انتظامیہ نے گوادرکے داخلی اور خارجی راستے بند کر رکھے ہیں، مکران کوسٹل ہائی وے ایم 8 سمیت تمام شاہراہیں بند ہیں۔

کوئٹہ میں بھی ممکنہ احتجاج کے پیش نظر ریڈ زون اور اطراف کی سڑکیں عام آمدورفت کے لیے چوتھے روز بھی سیل ہیں۔

ڈپٹی کمشنرگوادر کا کہنا ہے کہ دھرنے اور احتجاج کے باعث ، گوادرسےحب تک مکران کوسٹل ہائی وے بلاک ہے، احتجاج اور دھرنے کے باعث زائرین کی بڑی تعداد بارڈر پر پھس گئی ہے، بارڈر پر پھنسے زائرین کو کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت ہے اور خواتین اور بچوں کو مشکلات کاسامناہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ زائرین کو کراچی پہنچانےمیں مشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ انتظامیہ راستےکھلوانےکی کوشش کر رہی ہے۔

مزید خبریں :