Time 30 جولائی ، 2024
کھیل

وقار یونس کو چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر برائے کرکٹ افیئرز کا عہدہ ملنے کا امکان

وقار یونس کو چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر برائے کرکٹ افیئرز کا عہدہ ملنے کا امکان
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق کپتان وقار یونس کو دوبارہ پی سی بی میں عہدہ ملنے کا امکان ہے۔ 

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کرکٹ کے معاملات سابق کپتان وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین محسن نقوی صرف بورڈ کے انتظامی امور دیکھا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وقاریونس چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر برائےکرکٹ افیئرز ہوں گے، وہ اس وقت کنسلٹنٹ کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان وقاریونس تمام کرکٹ امور کے ذمے دار ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وقار یونس قومی ٹیم سے متعلقہ تمام امور کے نگران ہوں گے، وہ نیشنل سلیکشن کمیٹی وائٹ بال اور ریڈ بال کوچز کو دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ پی سی بی آئین 2014 کے مطابق چیئرمین اپنی پاور کسی کو سونپنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

مزید خبریں :