Time 30 جولائی ، 2024
دلچسپ و عجیب

مارک زکربرگ کی مستقبل کے بارے میں حیران کن پیشگوئی

مارک زکربرگ کی مستقبل کے بارے میں حیران کن پیشگوئی
مارک زکربرگ نے ایک پیشگوئی کے دوران یہ پیشگوئی کی / فیس بک فوٹو

میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے مستقبل کے حوالے سے ایک بہت حیران کن پیشگوئی ہے۔

درحقیقت انہوں نے کافی عجیب مستقبل کی پیشگوئی کی ہے جس میں ہر فرد ایک ہی ڈیوائس استعمال کرتا نظر آئے گا۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹو نے ایک کانفرنس میں شرکت کے دوران آنے والے برسوں کی ایسی ٹیکنالوجی کی پیشگوئی کی جو تمام افراد استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ہر فرد کی آنکھوں پر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس اسمارٹ گلاسز ہوں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسمارٹ گلاسز کا استعمال ایک نیا ٹرینڈ بن جائے گا۔

مارک زکربرگ نے بتایا کہ ہمارے خیال میں مستقبل میں مختلف قیمتوں اور مختلف ٹیکنالوجیز سے لیس اسمارٹ گلاسز تیار ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'میرے خیال میں اے آئی گلاسز کم قیمت میں دستیاب ہوں گے اور کروڑوں یا اربوں افراد انہیں استعمال کریں گے'۔

خیال رہے کہ میٹا کی جانب سے 2021 میں اپنے اولین اسمارٹ گلاسز Ray Bans نامی کمپنی کے اشتراک سے تیار کیا ہے۔

2024 کے شروع میں کمپنی کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی کو اسمارٹ گلاسز کا حصہ بنانے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

مارک زکربرگ ایسے اسمارٹ گلاسز تیار کرنا چاہتے ہیں جو ہولوگرافک ڈسپلے کو ان ایبل کرسکیں۔

ان گلاسز میں کیمرا سنسرز بھی ہوں گے تاکہ لوگ تصاویر ریکارڈ کرسکیں، انسٹا گرام پر لائیو اسٹریم کرسکیں یا واٹس ایپ پر ویڈیو کالز کرسکیں۔

مزید خبریں :