31 جولائی ، 2024
کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے آج بھی شہر میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق ہوا کا کم دباؤ مغرب میں عمان کی جانب بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے شہر میں آج بھی ہلکی اور معتدل شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔
سردارسرفراز نے بتایا کہ کل ہلکی بارش اوربوندا باندی کا امکان ہے جب کہ 4 سے 6 اگست کے دوران شدت کی مون سون ہوائیں سندھ پر اثرانداز ہوسکتی ہیں، ان ہی ہواؤں کے زیر اثر کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب آج صبح سے ہی کراچی کا آسمان بادلوں سے گھرا ہوا ہے اور صبح کے وقت کھارادر، ٹاور، لیاری، صدر، ملیر، شارع فیصل اور ائیر پورٹ کے اطراف سمیت شہر کے مختلف مقامات پر بوندا باندی نے موسم خوشگوار بنا دیا۔