31 جولائی ، 2024
برطانیہ میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جہاں 30 جولائی سال کا گرم ترین دن رہا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل 30 جولائی برطانیہ کا 2024میں گرم ترین تھا جہاں گزشتہ روز ہیٹ ویو کی شدید لہر اور تپش نے برطانیہ کے بڑے حصوں کو متاثر کیا۔
ہیتھرو اورکیوگارڈن کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 32C (90F) تک ریکارڈ کیا گیا ۔
برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ ملک کے کئی حصوں میں جولائی میں درجہ حرارت اس بار اوسط سے 4 سے 5 ڈگری زیادہ رہا۔
برطانیہ میں رواں ہفتے کےاختتام پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جب کہ شدید بارش کے پیشِ نظر یِلو وارننگ جاری کی گئی ہے۔