Time 31 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

شوہر مجھ سے 13 سال بڑے ہیں، ان کا بچوں کی طرح خیال رکھتی ہوں: مریم نفیس

شوہر مجھ سے 13 سال بڑے ہیں، ان کا بچوں کی طرح خیال رکھتی ہوں: مریم نفیس
مجھے میری فیملی میں کبھی یہ نہیں کہا گیا کہ آپ جلدی شادی کریں: اداکارہ کی پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو

اداکارہ مریم نفیس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اور ان کے شوہر امان کی عمر میں 13 سال کا فرق ہے۔

مریم نفیس  حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے کیرئیر اور ڈراموں کے ساتھ ساتھ نجی زندگی کے حوالے سے  بھی گفتگو کی۔

نجی زندگی سے متعلق کیے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ مریم نفیس نے بتایا کہ  مجھے میری فیملی میں کبھی یہ نہیں کہا گیا کہ آپ جلدی شادی کریں، یہی وجہ تھی کہ میں نے 30 سال کی عمر میں شادی کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے لیے شادی کا فیصلہ تب کیا جب مجھے اپنے لیے ایک صحیح شخص مل گیا، مجھ میں اور امان میں 13 سال کا فرق ہے جو کہ عمروں کے درمیان ایک بہت بڑا فرق ہے۔

مریم نفیس نے مزید کہا کہ میرے شوہر ہر جگہ یہی کہتے ہیں مریم بہت بڑی اور میچیور ہے، میں امان کا بچوں کی طرح خیال رکھتی ہوں کیوں کہ میرا خیال ہے کہ انسان کو  زندگی ایسے ہی ہنسی خوشی گزارنی چاہیے۔

واضح رہے کہ اداکارہ مریم نفیس نے اپنے دوست اور  فوٹوگرافر امان احمد کے ساتھ 2022 میں شادی کی تھی۔


مزید خبریں :