31 جولائی ، 2024
بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان ان دنوں علیحدگی کی افواہیں سرگرم ہیں جس کی پیشگوئی بھارتی پنڈت بھی کرچکے ہیں لیکن مداح تاحال جوڑے کو ایک ساتھ دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔
بھارتی میڈیا پر متعدد مرتبہ خبریں سامنے آچکی ہیں کہ ایشوریا کے ابھیشیک بچن سے خراب تعلق کی وجہ بھی شویتا نندا ہی رہی ہیں دوسری جانب امیتابھ بچن کے بیٹی شویتا نندا کو جوہو میں پرتعیش بنگلہ تحفے دینے پر بھی بچن خاندان میں اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
اب بھارتی میڈیا پر مقبول چیٹ شو 'کافی ود کرن' کا ایک پرانا ویڈیو کلپ شیئر کیا گیا ہے جس میں ابھیشیک اور شویتا بچن نے بطور مہمان شرکت کی تھی۔
دوران شو کرن جوہر نے شویتا سے سوال کیا کہ انہیں ایشوریا کی کون سی باتیں پسند ہیں اور کن باتوں پر اختلاف ہے ؟
اس پر شویتا نے بتایا کہ وہ ایشوریا کی خود مختاری ، مضبوط کردار اور ایک بہترین ماں جیسی عادتوں کو پسند کرتی ہیں لیکن انہیں ایشوریا کے ٹائم مینجمنٹ کی صلاحیتوں سے نفرت ہے، اس کے علاوہ انہیں ایشوریا کا کالز اور میسیجز کا جواب دیر سے دینا بھی ناپسند ہے۔
اس سے قبل ایشوریا رائے کے بچن ہاؤس چھوڑنے کی خبریں سامنے آئیں جبکہ امیتابھ بچن نے بھی بہو کو سوشل میڈیا سے اَن فالو کردیا تھا۔
واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی اوران کے گھربیٹی آرادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی۔