31 جولائی ، 2024
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ملاقات کی ویڈیو سامنے آگئی۔
گزشتہ روز نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تھی۔
تقریب میں ترک وزیر خارجہ اور حماس کے شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ بھی شریک تھے۔
ایرانی صدارتی حلف برداری کی تقریب کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ترک وزیر خارجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو شہید اسماعیل ہنیہ سے ملوا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ اسی تقریب میں شرکت کیلئے ایران میں موجود حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کردیا گیا۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہےکہ اسرائیلی وقت کے مطابق رات تقریباً 2 بجے تہران کے قلب میں ایک میزائل فائرکیا گیا جہاں اسماعیل ہنیہ اپنے محافظ سمیت موجود تھے۔