Geo News
Geo News

Time 31 جولائی ، 2024
دنیا

والد نے جو خواہش کی تھی وہ حاصل کر لی، مزاحمت ختم نہیں ہوگی: شہید ہنیہ کے بیٹے کا ردعمل

والد نے جو خواہش کی تھی وہ حاصل کر لی، مزاحمت ختم نہیں ہوگی: شہید ہنیہ کے بیٹے کا ردعمل
میرے والد نے ہر روز اپنے آپ کو شہید تصور کیا، ہمیں اپنے والد پر فخر ہے اور ہمارا سر اس فخر سے بلند ہے: عبد السلام ہنیہ— فوٹو:فائل

مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے بیٹے عبدالسلام ہنیہ کا پیغام سامنے آگیا۔

شہید کے بیٹے  عبدالسلام ہنیہ کا کہنا تھاکہ میرے والد نے جس چیز کی خواہش کی تھی وہ انہوں نے حاصل کر لی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیلی قبضے کے خلاف اورایک انقلاب کیلئے مسلسل جدوجہد کررہے ہیں۔

عبدالسلام ہنیہ کا کہنا تھاکہ قیادت کے قتل سے فلسطینی مزاحمت ختم نہیں ہوگی، آزادی کے حصول تک حماس مزاحمت جاری رکھے  گی۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد نے ہر روز اپنے آپ کو شہید تصور کیا، ہمیں اپنے والد پر فخر ہے اور ہمارا سر اس فخر سے بلند ہے۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہےکہ اسرائیلی وقت کے مطابق رات تقریباً 2 بجے تہران کے قلب میں ایک میزائل فائرکیا گیا جہاں اسماعیل ہنیہ اپنے محافظ سمیت موجود تھے۔