Time 31 جولائی ، 2024
دنیا

’موت میرے سامنے ہر موڑ پر رقص کرتی ہے‘، اسماعیل ہنیہ کی پڑھی نظم وائرل

ایرانی دارالحکومت تہران میں شہید ہونے والے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی پڑھی گئی نظم سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اس نظم میں اسماعیل ہنیہ کہہ رہے ہیں کہ میں آگے بڑھ رہا ہوں اور میں اپنا راستہ اور اپنا مقصد جانتا ہوں۔

نظم کے اشعار ہیں کہ موت میرے  سامنے ہر  موڑ پر رقص کرتی ہے، ہماری زندگی ایک نغمہ ہے جو جدو جہد کی دھن پر لکھا گیا ہے۔

اسماعیل ہنیہ یہ شعر بھی پڑھتے ہیں کہ ہمارا راستہ کانٹوں سے پُر راستہ ہے۔

خیال رہےکہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ آج ایرانی دارالحکومت تہران میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، وہ ایرانی صدر محمود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران میں موجود تھے۔

غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اسماعیل ہنیہ کی بہن، بیٹوں اور پوتے پوتیوں سمیت خاندان کے متعدد افراد شہید ہوچکے ہیں۔


مزید خبریں :