Time 31 جولائی ، 2024
کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔

آج کاروباری دن کے اختتام پر  100 انڈیکس 741 پوائنٹس کی کمی کے بعد 77 ہزار 886 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 1341 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 38.25 کروڑ شیئرز کے سودے 14.63 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ  مارکیٹ کیپٹلائزیشن 87 ارب روپے کم ہوکر 10 ہزار 367 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :