Time 01 اگست ، 2024
دنیا

اسرائیل اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنانے کیلئے ان کی موجودگی کے مقام تک کیسے پہنچا؟

اسرائیل اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنانے کیلئے ان کی موجودگی کے مقام تک کیسے پہنچا؟
فوٹو: فائل

یورپی مبصر برائے مشرق وسطی نے بتادیا ہے کہ ایرانی دارالحکومت تہران میں پاسداران انقلاب کی سخت سکیورٹی میں موجود حماس سربراہ کے موجودگی کے مقام تک اسرائیل کس طرح پہنچا۔

یورپی مبصربرائے مشرق وسطی ایلیا جے میگنیئرنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنانے کیلئے اسرائیل کا جاسوسی سافٹ ویئراستعمال کیا گیا۔

یورپی مبصر کے بیان کے مطابق اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کے  واٹس ایپ پیغام میں جدید ترین اسپائی ویئر لگائے، اسپائی سافٹ ویئر نے اسرائیلی انٹیلی جنس کو اسماعیل ہنیہ کی لوکیشن بتائی۔

اسرائیل اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنانے کیلئے ان کی موجودگی کے مقام تک کیسے پہنچا؟

ایلیا جے میگنیئر کے مطابق اسماعیل ہنیہ کو اپنے بیٹے کے ساتھ ہونے والی کال کے بعد قتل کیا گیا، کال کے دوران اسماعیل ہنیہ کے مقام کی نشاندہی کی گئی۔

خیال رہے کہ ایران کے شہر تہران میں اسرائیلی حملے میں حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید ہوگئے۔

حماس نے تہران میں کیے جانے والے اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تصدیق کی جب کہ حملے میں ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا ہے۔

ایرانی ٹی وی کا کہنا ہےکہ اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران میں موجود تھے، ان کی قیام گاہ پر حملہ کرکے انہیں شہید کیا گیا۔

ایرانی دارالحکومت تہران میں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماس کے رہنما خلیل حیہ کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ ایران میں کسی خفیہ مقام پر تھے اور نہ ہی لوگوں سے الگ تھلگ تھے، اسماعیل ہنیہ کی شہادت کو کسی بھی طرح انٹیلیجنس کامیابی قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔

خلیل حیہ نے بتایا کہ اسماعیل ہنیہ کو میزائل کی مدد سے شہیدکیا گیا، مکمل تحقیقات کےنتائج کا انتظار ہے، ہنیہ کےہمراہ موجود افراد کےمطابق میزائل کمرے کی کھڑکی توڑ کر سیدھا انہیں لگا۔

مزید خبریں :