01 اگست ، 2024
ننکانہ صاحب میں موٹر سائیکل ٹریکٹر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو کمسن بہن بھائی جاں بحق اور باپ، بیٹی شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو کےمطابق شاہ کوٹ روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل اندھیرے میں ٹریکٹر سے ٹکرا گئی، حادثےکے نتیجہ میں چھ سالہ عبیرہ اور اس کا چار سالہ بھائی احمد جا ں بحق ہوگیا۔
حادثے میں 7 سالہ ارحہ اور اس کا 45 سالہ باپ ذوالفقارشدید زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا۔